سٹی ٹریفک پولیس کا تجاوزات کیخلاف آپریشن‘ 30 افراد گرفتار

سٹی ٹریفک پولیس کا تجاوزات کیخلاف آپریشن‘ 30 افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرا ئم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے پشاور کے مختلف علاقوں سرکلر روڈ رامداس‘ چوک یادگار اور نشتر آباد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے 30 افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ ایک ٹرک سامان ضبط کر لیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قائمقام ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ذکاء اللہ کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس نے شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کی خاطر شہر کے مصروف ترین تجارتی بازاروں اور شاہراہوں رامداس چوک اور نشتر آباد میں کارروائیاں رکیں کارروائی کے دوران ٹریفک پولیس کے جوانوں نے غیر قانونی تجاوزات قائم کرنے اور روڈ بلاک کرنے پر 30 افراد کو پولیس حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔اس ضمن میں ایس ایس پی ٹریفک نے واضح کیا ہے کہ شہر بھر سے تجاوزات میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا.