ٹیکس وصولی کو یقینی بنانے کا مقصد ملک کو ٹیکس چوری سے پاک کرنا ہے: شبر زیدی
اسلام آباد (آئی این پی)چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ ملک میں ٹیکس وصولیوں کو یقینی بنانے کیلئے تمام ایف بی آر دفاتر کو خصوصی ہدایت جاری کر دیئے گئے ہیں، ٹیکس وصولی کو یقینی بنانے کا مقصد پاکستان کو ٹیکس چوری سے پاک کرنا ہے۔پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی نے کہا کہ پاکستان میں کاٹن جینٹک صنعت کیلئے آڈٹ بٹ سیلز10 فیصد خریدار سے وصول ہوتا ہے جبکہ ایف بی آر دفاتر کو ہدایت ہے کہ وہ سیلز ٹیکس وصولی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی کو یقینی بنانے کا مقصد ٹیکس چوری کو ملک سے ختم کرنا ہے۔
شبر زیدی