نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن نے ضمانت کیلئے درخواست دائر کر دی
لاہور(نامہ نگارخصوصی)سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔یہ آئینی درخواست فواد حسن فواد نے اشترعلی اوصاف اور امجد پرویز ایڈوکیٹس کی وساطت سے دائر کی ہے،درخواست میں وزرات قانون وانصاف,چیرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے آمدنی سے زائد اثاثوں کے کیس میں 15ماہ سے گرفتار کر رکھاہے،15ماہ کا عرصہ گزرنے کے باجود ریفرینس میں فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی ہے، ضمانت کے بعد مسلسل کیس میں حاضر ہوتا رہوں گا،ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔
ضمانت کیس