چودھری شوگر ملز کا کاٹا گیا بجلی  کا میٹر بحال کرنے کا حکم 

 چودھری شوگر ملز کا کاٹا گیا بجلی  کا میٹر بحال کرنے کا حکم 

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہورہائیکورٹ نے شریف فیملی کی ملکیتی چودھری شوگر ملز کا کاٹا گیا بجلی کا میٹر بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر لیسکو اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔جسٹس عائشہ اے ملک کے روبرو چودھری شوگر ملز کے وکیل مصطفی کمال نے موقف اختیار کیا کہ بجلی مہنگی ہونے کے باعث انڈسٹریوں کے بل بہت زیادہ ہوگئے ہیں،حکومت کی جانب سے ایک تو بل زیادہ بھیجے گئے دوسرا انہیں جمع کروانے کے لئے صرف 2 دن کاوقت دیا گیا، درخواست گزار وکیل نے مزید آگاہ کیا کہ قانون کے مطابق اس بابت کم از کم 7 دن کا وقت دینا ضروری ہوتا ہے۔وکیل نے استدعا کی کہ بجلی بلوں میں کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ بقایاجات کی وصولی کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد آئندہ سماعت پر لیسکو اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

میٹر بحال

مزید : صفحہ آخر