سرائے نورنگ،گھریلو تنازعہ پر فائرنگ،باپ بیٹا زخمی

  سرائے نورنگ،گھریلو تنازعہ پر فائرنگ،باپ بیٹا زخمی

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)تجوڑی بازار میں دکان کے اندرمستورات کے تنازع پرملزم کی فائرنگ سے دکاندارکے بیٹے سمیت دوافرادزخمی ہوگئے‘ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا‘ اس سلسلے میں تجوڑی پولیس میڈیا کے نمائندوں کو رابطے پربتایاکہ نفریداللہ ولدصادنورجان سکنہ حکیم سلیمان خیل نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایاکہ گزشتہ روز میں نے تجوڑی بازارمیں دکان بختہ میرجبکہ بھائی اول خان نے سامنے سے حاجی محمدانورکی دکان میں سوداسلف خریدرہاتھاکہ اس دوران مبینہ ملزم نجیب اللہ ولدعجب خان سکنہ دھڑکہ سلیمان خیل موٹرسائیکل پر بہ مسلح آکر اور بھائی اول خان پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ان کا بھائی اول خان اور دکان دارحاجی محمدانورکے چودہ سالہ بیٹا نویداللہ زخمی ہوگئے دونوں کو طبی امداد دینے کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیاپولیس کے مطابق مجروح اورملزم کے مابین مستورات کاتنازع ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...