پولیس کانسٹیبل عہدہ سے برطرفی کیخلاف دائردرخواستوں پر جواب طلب
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق آرمی ملازمین کی پولیس کانسٹیبل کے عہدے سے برطرفی کے خلاف دائردرخواستوں پر آئی جی پنجاب سے جواب طلب کرلیا۔جسٹس محمدامیربھٹی نے محمد شکیل سمیت دیگر سابق ریٹائرڈ آرمی ملازمین کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ آرمی سے ریٹائر ہونے کے بعد پنجاب پولیس میں کنٹریکٹ پر بطور کانسٹیبل بھرتی ہوئے تھے، ملازمین بارہ سال سے زائد عرصہ تک کنٹریکٹ پر کانسٹیبل کی حیثیت سے فرائض سر انجام دیتے رہے ہیں،حکومتی پالیسی کے تحت ہزاروں ملازمین کو مستقل کیا گیاجبکہ درخواست گزاروں جو بغیر نوٹس برطرف کردیاگیا،درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق بارہ سال تک ڈیوٹی کرنے والے ریگولر ہونے کا استحقاق رکھتے ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آرمی کے ریٹائرڈ ملازمین کو پولیس کانسٹیبل کے عہدوں سے برطرف کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔
کانسٹیبل عہدہ