بنوں میں رکشے پر فائرنگ، لیڈی  پولیو ورکر اور ڈرائیور جاں بحق

بنوں میں رکشے پر فائرنگ، لیڈی  پولیو ورکر اور ڈرائیور جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم افراد نے رکشے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں لیڈی پولیو ورکر اور رکشہ ڈرائیورجاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق بسیہ خیل میں نامعلوم افراد نے رکشے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار لیڈی پولیو ورکر اور ڈرائیور زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں زخمی دم توڑ گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
لیڈی پولیو ورکر

مزید :

صفحہ آخر -