جنوبی ایشیاء کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سارک ممالک کو مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہو گا: سیکریٹری خارجہ
اسلام آباد (آئی این پی) سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے کہا ہے کہ سارک فورم سے مشترکہ کوششوں کے باوجود جنوبی ایشیا کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، ان سے نمٹنے کیلئے ہمیں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہو گا، سارک چارٹر ڈے غربت،جہالت اور بیماریوں کے خاتمے کے عزم کی یاد دلاتا ہے، پاکستان سارک پراسس کو کامیاب بنانے کیلئے پر عزم ہے، پاکستان خطے میں باہمی تعاون سے ترقی کے مواقع فراہم کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 35 ویں سارک چارٹر ڈے کے حوالے سے وزارت خارجہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سارک ممالک سے تعلق رکھنے والے سفرا اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ تقریب سے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور سارک تنظیم کے سابقہ سیکرٹری جنرل اور پاکستان میں مالدیپ کے سفیر احمد سلیم نے اظہار کیا۔ سہیل محمود نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1985 کو سارک چارٹر کے ذریعے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ جنوبی ایشیا سے غربت کے خاتمے اور مسائل کے پر امن حل کیلئے مشترکہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے گا سارک فورم سے مشترکہ کوششوں کے باوجود جنوبی ایشیا کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کیلئے ہمیں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہو گا،سارک چارٹر ڈے غربت،جہالت اور بیماریوں کے خاتمے کے عزم کی یاد دلاتا ہے۔
سیکریٹری خارجہ