کر پشن،ناانصافی اور معاشی مسائل کو ملک سے مائنس کر دینگے،گورنر پنجاب

کر پشن،ناانصافی اور معاشی مسائل کو ملک سے مائنس کر دینگے،گورنر پنجاب

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن سن لے عمران خان ہی 2023تک وزیر اعظم ہیں۔حکومت کر پشن،ظلم، ناانصافی اور معاشی مسائل کو پاکستان سے ''مائنس '' کر دیگی،حکومت،تمام ادارے اور عوام ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے ایک پیج پر ہیں۔ گور نر ہاؤس کے جاری اعلامیہ کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے سوموار کے روز کہا ہے کہ عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے اپوزیشن جماعتوں کو عام انتخابات میں مستر دکرتے ہوئے تحر یک انصاف کی قیادت پر اعتماد کا ظہار کیا ہے اپوزیشن کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ تحر یک انصاف عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئی ہے اورعوام نے ہمیں پانچ سال حکومت کر نے کا مینڈ یٹ دیا ہے تحر یک انصاف عمران خان اور عمران خان تحر یک انصاف ہیں اپوزیشن مائنس ون کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔اپوزیشن کو ملک کا ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہونا ہضم نہیں ہورہا ہے اس لیے وہ آئے روز نیا شوشہ چھوڑ دیتے ہیں، آئندہ بھی اپوزیشن اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوگی۔چوہدری محمدسرور نے مزید کہا کہ حکومت کا مشن صرف اور صرف عوامی خدمت ہے جسکے لیے حکومت کی اتحادی جماعتیں بھی حکومت کیساتھ کھڑی ہیں ہم نے عوام سے عام انتخابات میں جتنے بھی وعدے کیے ان سب کو پورا کیا جائیگا اور آج حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج بھی سامنے آرہے ہیں ہر آنیوالا دن ملک میں ترقی اور خوشحالی لیکر آرہا ہے۔

چودھری سرور

مزید : صفحہ آخر


loading...