بھارت4ماہ سے کشمیریوں کو تڑپا تڑپا کر شہید کر رہا ہے، مشال ملک

  بھارت4ماہ سے کشمیریوں کو تڑپا تڑپا کر شہید کر رہا ہے، مشال ملک

  



اسلام آباد (این این آئی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 4 مہینے سے زائد عرصے سے کرفیو نافذ ہے اور کشمیری بھوکے پیاسے تڑپا تڑپا کر شہید کیے جا رہے ہیں۔ایک بیان میں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 4 مہینے سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے، کشمیری بھوکے پیاسے تڑپا تڑپا کر شہید کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یاسین ملک ڈیتھ سیل میں ہیں اور تمام حریت قیادت نظر بند ہے، انہوں نے اپیل کی کہ انسانی حقوق کے عالمی دن پر قوم کشمیریوں کے لیے باہر نکلے۔

مشال ملک

مزید : صفحہ آخر