میڈیکل لیبارٹریز میں جدید مشینوں کا انتظام کیاجا رہاہے، یاسمین راشد

میڈیکل لیبارٹریز میں جدید مشینوں کا انتظام کیاجا رہاہے، یاسمین راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے شیخ زاید میڈیکل کالج رحیم یار خان کے چوتھے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پرنسپل پروفیسرڈاکٹر ظفر تنویر،فیکلٹی ممبران اور طلباء وطالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔تمام فیکلٹی ممبران اور طلبا ء وطالبات نے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا تالیاں بجا کر اور پھولوں کی پتیاں پھینک کر شاندار استقبال کیا۔کانووکیشن کے دوران300 کامیاب ہونے والے طلباء وطالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔صوبائی وزیر صحت نے اقراء شاہین اوراقراء اشرف کے علاوہ دیگرنمایاں طلبا ء وطالبات کے درمیان گولڈ اور سلور میڈلز تقسیم کئے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے شیخ زاید میڈیکل کالج رحیم یار خان کے چوتھے کانووکیشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کامیابی ہمیشہ اللہ پاک کی مہربانی اور انسان کی محنت سے حاصل ہوتی ہے۔آج طلباء و طالبات کو میڈیکل فیلڈ میں کامیاب ہوتے ہوئے دیکھ کر انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ میڈیکل کے طلباء و طالبات کوجدید علوم حاصل کرکے میڈیکل فیلڈ پر عبور حاصل ہوناچاہیے۔ وزیرصحت پنجاب نے مزیدکہاکہ پنجاب کی تمام سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز اور ملحقہ تمام میڈیکل کالجز میں نظام تعلیم بہتر کرنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔ میڈیکل کے طلباء و طالبات کو جدید علوم سے روشناس کروا کر ہی بہترین ریسرچرز پیدا کئے جاسکتے ہیں۔ میڈیکل یونیورسٹیز اور میڈیکل کالجز کی لیبارٹریز میں جدید مشینوں کا انتظام کیاجا رہاہے۔ صوبائی وزیر صحت کی ہدایت پر وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی نے 3نئی ایئرکنڈیشنڈ بسیں خرید لیں۔وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عامر زمان خان نے فیکلٹی ممبران اور طالب علموں کے ہمراہ نئی بسوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پرتمام فیکلٹی ممبران اور طالب علموں نے وزیرصحت کا ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولت دینے پر شکریہ ادا کیا۔
یاسمین راشد

مزید :

صفحہ آخر -