جدہ،پاکستانی قونصل جنرل سے چیئرمین ایس پی آئی اے آئی سی کی ملاقات
جدہ(محمد اکرم اسد) پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے چیئرمین سعودی پاک انڈسٹریل اینڈ ایگریکلچر انوسٹمنٹ کمپنی (ایس پی آئی اے آئی سی) سلطان محمد حسن عبد الرؤف سے اپنے دفتر میں ملاقات کی اور پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا،۔ نئے چیئرمین کی حیثیت سے حالیہ تقرری پر مسٹر سلطان کو مبارکباد دیتے ہوئے، قونصل جنرل نے دونوں برادر ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مستحکم کرنے میں ایس پی آئی اے سی کے اہم کردار کا ذکر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین پٹرولیم مصنوعات میں 3.4 بلین امریکی ڈالر کی تجارتی حجم دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلقات کی صحیح عکاس نہیں ہے اور ابھی بہت سارے مواقع موجود ہیں، جن میں تاجروں اور سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرتے ہوئے دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے مابین ایس پی آئی اے آئی سی پلیٹ فارم کو بروئے کار لایا جا سکتا ہے۔سلطان عبد الرؤف نے گرم جوش استقبال پر قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا اور دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ان کے فعال طرز عمل اور وڑن کو سراہا۔
ملاقات