روضہ رسول ؐکے کلید بردارشیخ نوری محمد علی کی شجاعت، پرویزالٰہی سے ملاقات

روضہ رسول ؐکے کلید بردارشیخ نوری محمد علی کی شجاعت، پرویزالٰہی سے ملاقات

  



لاہور(جنرل رپورٹر) روضہ رسول ؐکے کلید بردار شیخ نوری محمد علی نے پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین اور قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی، سالک حسین، صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر، راسخ الٰہی، سینیٹر کامل علی آغا موجود تھے۔ کلید بردار شیخ نوری محمد علی نے چودھری شجاعت حسین کی صحت کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ عزت و احترام ملا ہے، جب بھی پاکستان آتا ہوں تو مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں اپنے گھر میں ہی ہوں، چودھری برادران کا گھرانہ اسلامی تہذیب و تمدن کا گہوارہ ہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے بچوں کو اسلامی تعلیم دلوانے کیلئے خصوصی انتظامات کر رکھے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعا کروائی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے شیخ نوری محمد علی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی پاکستان اور ہمارے گھر آمد باعث برکت ہے، پاکستانی سعودی عرب کی سرزمین سے خاص محبت کر تے ہیں، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کے مشکل حالات میں مدد کی ہے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پاک سعودی تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔جبکہ قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے ریکٹر ایف سی کالج ڈاکٹر جیمز اے ٹیبی نے وفد کے ہمراہ گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ریکٹر نے یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن کی شیلڈ پیش کی اور یونیورسٹی میں طلبہ کو دی جانے والی تعلیم اور دیگر سہولتوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ قائم مقام گورنر چودھری پرویزالٰہی نے ریکٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں خوش آئند ہیں، طلبہ کو تعلیمی اور دیگر سرگرمیوں کے بہتر مواقع مل رہے ہیں، تعلیمی میدان میں طلبہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے جو ہو سکا کروں گا۔

شجاعت، پرویزالٰہی

مزید : صفحہ آخر


loading...