پاکستان میں 35 واں سارک چارٹر ڈے آج منایا جائے گا

پاکستان میں 35 واں سارک چارٹر ڈے آج منایا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)علاقائی اقتصادی تعاون کی رفتار کو مزید تیز کرنے اور سارک تنظیم کے اہداف سے وابستگی کے اعادہ کے لئے پاکستان میں 35 واں سارک چارٹر ڈے آج (منگل) منایا جائے گا۔ سارک چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریکے زیر اہتمام اس سلسلے میں وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد کی زیر صدارت ایک تقریب منعقد ہو گی جس میں سارک چیمبر کے سینئر نائب صدر افتخار علی ملک خطبہ استقبالیہ دیں گے جبکہ ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی، ممتاز تاجر رہنما اور ممبر ممالک کے معروف تاجر نمائندے بھی خطاب کریں گے۔ پیر کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سارک ممالک کے رہنماء، سفیر و ہائی کمشنرز، سارک اداروں کے نمائندے بھی سارک تنظیم کے اہداف اور اہداف سے وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے تقریب میں شرکت کریں گے۔ 8 دسمبر 1985 کو ڈھاکہ میں منعقدہ پہلے سارک سربراہ اجلاس میں سات جنوبی ایشیائی ممالک مالدیپ، بھارت، بھوٹان، پاکستان، نیپال، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے رہنماؤں نے جنوبی ایشیائی تعاون تنظیم (سارک) کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس دن کی مناسبت سے ہر سال سارک چارٹر ڈے منایا جاتا ہے۔
سارک چارٹر ڈے

مزید :

صفحہ آخر -