سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کے جسمانی ریمانڈمیں توسیع

      سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کے جسمانی ریمانڈمیں توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)احتساب عدالت کے جج محمدبشیرکی عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتارسابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کے جسمانی ریمانڈمیں جمعرات تک کی توسیع کردی۔گذشتہ روز نیب نے جسمانی ریمانڈختم ہونے پر چیئرمین اوورسیز کوآپریٹو سوسائٹی اورسابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کوعدالت پیش کرتے ہوئے مزید ریمانڈکی استدعاکی گئی نیب پراسیکیوٹرنے کہاکہ ملزم پر 12 فرضی پلاٹس کی غیرقانونی الاٹمنٹ اور جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ادائیگیوں کا الزام ہے ملزم سے تفتیش کیلئے مزید جسمانی ریمانڈکی ضرورت ہے جس پرعدالت نے استفسارکیاکہ پہلے کن بنیادوں پر ریمارنڈ لیا گیا؟جس پرنیب پراسیکیوٹر نے بتایاکہ نیب نے ندیم مانڈوی والا کو بھی اس کیس میں طلب کر رکھا ہے،اس موقع پروکیل صفائی نے مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ اعجاز ہارون کا جعلی اکاؤنٹس سے کوئی لینا دینا نہیں،عدالت نے تفتیشی سے استفسار کیاکہ کال اپ نوٹس اورریکارڈ کہاں ہے جس پرتفتیشی نے کہاکہ جلدی میں لانابھول گئے اس پر عدالت نے سخت برہمی کااظہارکیا اورنیب سے متعلقہ رکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ کردیا جسکے بعددوبارہ سماعت کے دوران نیب کی طرف سے ریکارڈ پیش کرتیہوئے5روزہ مزید ریمانڈ کی استدعاکی گئی جس پر عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعدملزم کو جمعرات تک جسمانی ریمانڈپر نیب کے حوالہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اس دوران تفتیش مکمل کرلیں۔
اعجاز ہارون 

مزید :

صفحہ آخر -