ملک میں ہیومن رائٹس کومزید اجاگرکرنے کی اشد ضرورت،اسد عمر

ملک میں ہیومن رائٹس کومزید اجاگرکرنے کی اشد ضرورت،اسد عمر

  



اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی اقدام کو مسترد کرتا ہے، کسی علاقے کے عوام کو ہمیشہ کے لیے کرفیو اور جبرواستبداد کی کارروائیوں کے ذریعے دبایا نہیں جاسکتا، پاکستان میں انسانی حقوق کے معاملات کو اور زیادہ اجاگرکرنے کی اشد ضرورت ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے انسانی حقوق کی سفارت کاری پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی اقدام کو مسترد کرتا ہے۔ اسد عمر نے کہاکہ کشمیر میں انسانی حقوق پامال ہو رہے ہیں، ہمیں انسانی بنیادوں پر اس مسئلے کو حل کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں انسانی حقوق کے معاملات کو اور زیادہ اجاگرکرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ زیادہ پسے ہوئے طبقوں کو بااختیاربنانے اوران کے مساءئل کو حل کرنا حکومتی ترجیحات میں شامل کرنے ہے،حکومت پسے ہوئے طبقات کی بہتری کیلئے لائحہ عمل اپنا رہی ہے۔

 اسد عمر

مزید : صفحہ آخر