کراچی کی آبادی کے معاملے پر اعداد و شمار میں دھاندلی کی گئی،خالد مقبول صدیقی

    کراچی کی آبادی کے معاملے پر اعداد و شمار میں دھاندلی کی گئی،خالد مقبول ...

  



کراچی(آئی این پی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد محمود صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کی آبادی کے معاملے پر اعداد و شمار میں دھاندلی کی گئی ہے۔پیر کوکراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد محمود صدیقی نے کہا کہ کراچی کو منی پاکستان کہا جاتا ہے، پاکستان میں ٹیکس دینے والوں میں سے 83 فیصد دکاندار کراچی کے ہیں، یہ کہا جاتا ہے کہ کراچی میں پشتون، پنجابی اور بلوچ زیادہ ہیں لیکن سندھ کے شہری علاقوں سے امتیازی سلوک ہوتا رہا، کوٹا سسٹم کی تقسیم صرف صوبہ سندھ کے لئے ہے۔ کچھ ایسی ناانصافیاں ہیں جو جرائم کی حیثیت رکھتی ہیں، مردم شماری سمیت کئی مقدمات اعلیٰ عدالتوں میں سسک رہے ہیں، جہاں آبادی نہیں وہاں مردم شماری میں ووٹرز بتائے گئے ہیں۔ڈاکٹر خالد محمود صدیقی نے کہا کہ 70 سال سے لوگ روزگار کی غرض سے کراچی آرہے ہیں لیکن حیران کن طور پر کراچی کی آبادی کم دکھائی گئی، گزشتہ مردم شماری میں تو حد ہی کردی گئی۔  

خالد مقبول صدیقی

مزید : صفحہ آخر


loading...