ناگہانی صورتحال میں بہترین تعاون  پر ریڈ کراس کے شکر گزار،زرتاج گل

ناگہانی صورتحال میں بہترین تعاون  پر ریڈ کراس کے شکر گزار،زرتاج گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہاہے کہ کوئی ملک اکیلے ناگہانی آفات کا سامنا نہیں کرسکتا۔انہوں نے آئی سی آر سی کے تحت اسلام آباد آرٹس کونسل میں تصویری نمائش کے افتتاح پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تصویری نمائش کا مقصد قیام پاکستان سے اب تک کی انسانی تحفظ کی سرگرمیوں کی قدم با قدم تاریخ سے لوگوں کو متعارف کرانا ہے۔تصویری نمائش ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔ریڈ کراس کی شکر گزار ہوں جنہوں نے ہر ناگہانی وقت پر پاکستان کیساتھ تعاون کیا۔  انہوں نے کہاکہ 1947 سے یہ تمام ڈیزاسٹرز میں پاکستان کیساتھ کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایمبولینس کو راستہ دینے کی مہم انہوں نے چلائی،چاہتی ہوں یہ سفر مقبوضہ کشمیر تک لیجایا جائے،میں چاہتی ہوں وہاں کے حالات بھی سامنے آئیں۔
زرتاج گل

مزید :

صفحہ آخر -