مسلم امہ متحد ہو کر دنیا میں برداشت اور رواداری کا پیغام عام کرے: نور الحق قادری

    مسلم امہ متحد ہو کر دنیا میں برداشت اور رواداری کا پیغام عام کرے: نور الحق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)مسلم امہ اکٹھی ہو کر پوری دنیا میں برداشت رواداری کا پیغام عام کرے،یہ بات وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ابو ظہبی میں منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب کے دوران کہی، تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات،ابو ظہبی میں رواداری کے فروغ میں مذہبی کا کردار کے عنوان سے عالمی کانفرنس منعقد ہوئی،کانفرنس کا انعقاد متحدہ عرب امارات کی فتویٰ کونسل اور مسلم معاشروں میں قیام امن فورم نے کیا۔ جس کے چیئرمین شیخ عبد اللہ بن بیاح ہیں،پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا دنیا میں رواداری کے فروغ کے حوالے سے چیئرمین قیام امن فورم شیخ عبد اللہ بن بیاح کے کردار کو تادیر یاد رکھا جائیگا،جنہوں نے ر و ا د اری کے درس کو پھیلانے کیلئے پوری دنیا کو اکٹھا کیا،پاکستان نے اس سلسلے میں بہت سے عملی اقدامات کیے ہیں جن میں سر فہرست کر تا ر پور راہداری کا قیام ہے، 4کلو میٹر لمبی اس راہداری کی بدولت نہ صرف ہندو ستان بلکہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں مقیم سکھ مذہب کے پیروکاروں نے دل جیت لیے،پاکستان نے گوردیوارہ کرتار پورکے دروازے کھول کر پوری دنیا کو ان اور رواداری کا پیغام دیا،اسی طرح پاکستان میں بدھ مت مذہب کے مقدس مقامات کی بحالی اور تزین و آرائش کے کام کے آغاز سے مذہبی سیاحت کے نئے دور کا آغاز ہو گا،وزیر مذہبی امور کے خطاب سے قبل عرب امارات کے وزیر رواداری شیخ نہیان مبارک النہیان نے تعارفی خطاب کیا،یو اے ای فتویٰ کو نسل اور مسلم معاشروں میں قیام امن فورم کے چیئرمین شیخ عبد اللہ بن بیاح اس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی،کانفرنس میں دنیا بھر سے آئے جید علماء،مفتیان کرام اور مشائخ عظا مشرکت کی،کانفرنس میں وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کے خطاب کے علاوہ نائجیریا کے نائب صدر یامی آسن بوجا رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹڑی جنرل ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی اور مصر کے وزیر اوقاف محمد مختار گوما نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا،کانفرنس میں مفتی اعظم مصر،متحدہ عرب امارات کے وزیر رواداری یو اے ای میں پاکستانی سفیر سیت دیگر عالمی رہنما بھی شریک ہوئے۔ 
نورالحق قادری

مزید :

صفحہ آخر -