وزیر اعلیٰ پنجاب کا انسانی حقوق کے عالمی دن پر پیغام
لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضرت محمدؐ نے پوری انسانیت کیلئے انسانی حقوق کا ابدی پیغام دیا اوردین اسلام انسانی حقوق کاحقیقی علمبردار ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ افسوس کہ انسانی حقوق کے عالمی دن پر بھی مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سسک رہی ہے،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر اقوام عالم کے ضمیرکو بیدارہونا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی فراہمی اور تحفظ مہذب معاشروں کی پہچان ہے جبکہ پاکستان کے آئین میں تمام شہریوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کیے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب/پیغام