حکومتی سینیٹرز بھی خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی پر برہم، احتجاجا واک آؤٹ

حکومتی سینیٹرز بھی خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی پر برہم، احتجاجا واک آؤٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سیفران کے اجلاس میں حکومتی سینیٹرز نے صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کو ناکام قرار دیتے ہوئے کمیٹی سے احتجاجا واک آؤٹ کر دیا۔ سینیٹر ہدایت اللہ نے واک آؤ ٹ کرتے ہوئے کہاکہ سابقہ فاٹا سے وعدے کرکے سبز باغ دیکھائے گئے، قبائلی اضلاع کے عوام کو خیبر پختون خواہ کے نااہل حکومت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، سابقہ فاٹا کے عوام کے مشکلات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، انضمام سے قبل وعدے کئے گئے تھے کہ اربوں روپے ملیں گے، قبائلی عوام کے تمام تر مشکلات کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے، خیبر پختون خواہ حکومت ضم شدہ قبائلی اضلاع سے متعلق مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، وزیر اعلیٰ اب تک باجوڑ کے 3دورے کر چکے ہیں،کوئی فنڈزملے نہ کسی ایک منصوبے کی کوئی اینٹ لگا کر اس کا افتتاح کیا گیا۔سکولوں میں اساتذہ کی تعیناتی نہیں ہو رہی۔ سینیٹر ہدایت اللہ کے ہمراہ سینیٹر عطاالرحمن اور مومن خان آفریدی  نے  قائمہ کمیٹی سے واک آؤٹ کیا۔ سینیٹر فدا اور سینیٹر اورنگزیب نے واک آؤٹ کرنیوالے سینیٹرز کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ جن مسائل کی نشاندہی ہوئی ہے اس پر صوبائی حکام کو طلب کیا جائے، ہمارے بھی صوبائی حکومت کے بارے تحفظات ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ ڈیڑھ سال میں فنڈزملے نہ کسی منصوبے کاافتتاح ہوا۔
قائمہ کمیٹی سیفران 

مزید :

صفحہ آخر -