سلیم مانڈوی والا کو جعلی چیئرمین  نیب کی کال کا انکشاف

  سلیم مانڈوی والا کو جعلی چیئرمین  نیب کی کال کا انکشاف

  



اسلام آباد(آئی این پی)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو جعلی چیئرمین نیب کی فون کال آئی جس کے حوالے سے انہوں نے ادارے کے حکام کو آگاہ کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سلیم مانڈوی والا کو لینڈ لائن نمبر پر کال آئی اور کہا گیا کہ موبائل پر کال کرنی ہے۔ان کے مطابق موبائل پر کال کر کے کہا گیا کہ چیئرمین نیب آپ سے بات کریں گے۔جعلی چیئرمین نیب نے سلیم مانڈوی والا سے کہا کہ آپ کے خلاف نوٹس تھا لیکن میں نے روک لیا ہے، ہم شریف لوگوں کو گھسیٹنا نہیں چاہتے۔جعلی چیئرمین نیب نے کہا کہ آپ کے دوست کا اینٹ سے اینٹ بجانے کا بیان مناسب نہیں تھا۔نیب ذرائع نے معاملے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم خود اس شخص کو ڈھونڈ رہے ہیں۔

  فون کال کاانکشاف

مزید : صفحہ آخر