سندھ کابینہ نے سٹوڈنٹ یونین کی بحالی کا بل منظور کر لیا، اسلحہ رکھنا خلا ف قانون ہو گا، ترجمان سندھ حکومت 

سندھ کابینہ نے سٹوڈنٹ یونین کی بحالی کا بل منظور کر لیا، اسلحہ رکھنا خلا ف ...

  



کراچی(آئی این پی) سندھ کابینہ نے تعلیمی اداروں میں سٹوڈنٹ یونین کی بحالی بل منظور کرلیا۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی کابینہ نے سٹوڈنٹ یونین کو بحال کرنے کا بل منظور کرلیا ہے، جو اسمبلی میں پیش کرکے اسے قائمہ کمیٹی برائے قانون کو بھیجا جائے گا، جہاں سے منظوری کے بعد اسے اسمبلی میں حتمی منظوری کے لئے پش کیا جائے گا۔مجوزہ قانونی بل کے مطابق سٹوڈنٹ یونین 7 سے 11 ممبران پر مشتمل ہوگی اور یہ یونین طلبہ منتخب کریں گے۔ یونین کا کام تعلیمی ماحول بہتر کرنا، نظم و ضبط پیدا کرنا اور غیر نصابی سر گرمیوں کا فروغ ہوگا، سٹوڈنٹ یونین کے لیے اسلحہ رکھنا، اس کے استعمال یا تعلیمی اداروں میں لانا خلاف قانون ہوگا، اس کے علاوہ تعلیمی سرگرمیوں کو روکنا،سٹوڈنٹس یا سٹوڈنٹ گروپس میں نفرت پھیلانا بھی خلاف قانون ہوگا۔

سٹوڈنٹ یونین بحالی

مزید : صفحہ آخر