اب نواز شریف کے واپس آنیکاوقت ہے نہ مریم کے باہرجانے کا، فواد
اسلام آباد(آئی این پی) تحریک انصاف کے رہنماء وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہا کہ لندن میں جب سے شریف فیملی ہے وہاں روزمظاہرے ہوتے ہیں،مظاہرے کرنیوالوں پر ہماراکنٹرول نہیں ہے ،وہاں کے لوگ سمجھتے ہیں یہ فلیٹس پاکستان کا خزانہ لوٹ کر بنے ہیں، بہت سے اہم معاملات پر اپوزیشن سے بات کرنے کی ضرورت ہے ،اب نواز شریف کے واپس آنیکاوقت ہے نہ کہ مریم نوازباہرجائیں،بدھ کو الیکشن کمیشن ارکان کے معاملات حل ہوجائیں گے۔پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجیفوادچودھری نے کہا کہ لندن میں جب سے شریف فیملی ہے وہاں روزمظاہرے ہوتے ہیں،مظاہرے کرنیوالوں پر ہماراکنٹرول نہیں ہے ، بہت سے اہم معاملات پر اپوزیشن سے بات کرنے کی ضرورت ہے ،اب نواز شریف کے واپس آنیکاوقت ہے نہ کہ مریم نوازباہرجائیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے بدھ کو الیکشن کمیشن ارکان کے معاملات حل ہوجائیں گے، نوازشریف واپس آئیں توانہیں کو ریسیو کرنیوالا بھی یہاں ہوناچاہیے،پاکستان کیسویلین سیٹ اپ کوجنرل باجوہ کی بے مثال سپورٹ ہے۔
فواد