ڈولفن اہلکار شہید محسن علی کی نماز جنازہ پولیس لائنز قلعہ گجرسنگھ میں ادا 

   ڈولفن اہلکار شہید محسن علی کی نماز جنازہ پولیس لائنز قلعہ گجرسنگھ میں ...

  



لاہور(کرائم رپورٹر)محمودبوٹی باغبانپورہ پولیس مقابلے کے دوران شہید ہونیوالے ڈولفن اہلکار محسن علی کی نماز جنازہ پولیس لائنز قلعہ گجرسنگھ میں ادا کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈولفن اہلکارشہید محسن علی کی نماز جنازہ پولیس لائنزقلعہ گجرسنگھ میں ادا کی گئی،نمازجنازہ میں آئی جی پنجاب شعیب دستگیر،سی سی پی او ذوالفقارحمید،ڈی آئی جی آپریشنزلاہور رائے بابرسعید،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹرانعام وحید خان،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر،ایس ایس پی آپریشنزمحمد نوید،ایس پی ڈولفن نوید ارشاد اورایس پی سول لائنزدوست محمد ڈولفن فورس کیاہلکاروں سمیت اہلخانہ وپولیس افسران کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید کو پولیس کے چوک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی اورآئی جی پنجاب نے پھولوں کی چادرکی چڑھائی۔آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا کہنا تھا کہ ملزمان کوقانون کی گرفت میں لیکرآئیں گے،محسن نے جو کام کیا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ عظیم تھا،جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کرکے انکا خاتمہ کیاجائے۔شہیدمحسن علی پرفائرنگ کرنیوالے2نامعلوم افرادکیخلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے،محسن شہید نوبہن بھائیوں میں دوسرے نمبرپرتھا،انکی تقریباً سات ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔واضح رہے گزشتہ روز  باغبانپورہ میں محمود بوٹی بند روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ڈولفن سکواڈ کے اہلکار محسن علی کو شہید کردیا تھا۔

 نماز جنازہ 

مزید : صفحہ آخر


loading...