لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کیخلاف تحقیقات، نیب کا ریکارڈ کے حصول کیلئے متعلقہ اداروں کومراسلہ

لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کیخلاف تحقیقات، نیب کا ریکارڈ کے حصول کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کیخلاف نیب تحقیقات کا معاملہ، نیب کی جانب سے ریکارڈ کے حصول کے لیے متعلقہ اداروں کومراسلہ جاری کر دیا گیا۔لیگی رہنما میاں جاوید لطیف کیخلاف چیئرمین نیب کی ہدایت پرتحقیقات جاری ہیں، میاں جاوید لطیف نے اپنے اہلخانہ کے نام اربواں روپے کی جائیداد بنائی، نیب نے محکمہ ریونیو،ایل ڈی اے،متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور نجی بنکوں سے ریکارڈ مانگ لیا۔جاوید لطیف کیخلاف موصول ہونیوالی شکایت پرتحقیقات کا آغاز کیا گیا،حبیب کالونی شیخوپورہ میں 12 مرلے کا گھر ڈیڑھ ایکڑ تک بڑھ گیا، میاں جاوید لطیف کے سیاست میں آنے کے بعد اثاثوں میں اضافہ ہوا،میاں جاوید کے درجنوں اثاثے ان کے اہلخانہ کے نام پر ہیں۔
مراسلہ

مزید :

صفحہ آخر -