قائمہ کمیٹی برائے داخلہ، آصف زرداری کوکراچی منتقل کرنے کی قرارداد منظور
اسلام آباد(آئی این پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو کراچی منتقل کرنے کی قرارداد منظور کر لی،حمان ملک نے کہا کہ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ قرارداد پیش کرتی ہے کہ آصف علی زرداری کے کیس کو کراچی منتقل کیا جائے، آصف علی زرداری کو قانونی حق حاصل ہے کہ ان کا کیس بھی دوسروں کی طرح کراچی میں سنا جائے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سنیٹر رحمان ملک کی زیر صدارت ہوا جس میں سینیٹر کلثوم پروین نے آصف علی زرداری کے کیس کو کراچی منتقل کرنے کا مطالبہ کیا جسے سینیٹر رحمان ملک نے قرارداد میں تبدیل کیا۔آصف علی زرداری کے کیس کو کراچی منتقل کرنے کے قرارداد کی اکثریت نے حمایت کی۔رحمان نے ملک نے کہا کہ آصف علی زرداری کے صحت کے حوالے سے کمیٹی نے سوموٹو لیا تھا، کمیٹی کو اطلاع دی گئی ہے کہ سابق صدر کی میڈیکل ٹیم میں ذاتی ڈاکٹر کو شامل کیا گیا ہے۔سینیٹر کلثوم پروین نے مطالبہ کیا کہ آصف علی زرداری کے کیس کے اسلام آباد سے کراچی منتقل کیا جائے، ان کے ساتھ دوسروں کی طرح سلوک نہیں کیا جا رہا ہے۔
قرارداد منظور