نوشکی، غیرقانونی شکار کیلئے آنیوالے قطر کے سات باشندے گرفتار

  نوشکی، غیرقانونی شکار کیلئے آنیوالے قطر کے سات باشندے گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کے علاقے نوشکی میں غیرقانون شکار کیلئے آنے والے قطر کے سات باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا سیکرٹری وائلڈ لائف کے مطابق گرفتار غیر ملکیوں نے شکار کیلے لائسنس حاصل نہیں کیا تھا تفصیلات کے مطابق پیر کو بلوچستان میں بلااجازت شکار کرنے والے سات قطری شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا، ڈپٹی کمشنر نوشکی کے مطابق لیویز نے ملزمان کو حراست میں لے کر وائلڈ لائف حکام کے حوالے کردیا جنہوں نے قطری شہریوں کو نوشکی کے سرکٹ ہاوس منتقل کر دیا ہے سیکرٹری وائلڈ لائف کے مطابق قطری باشندوں کو شکار کے لائسنس اور این او سی نہ ہونے پر گرفتار کیا گیا جن میں شاہی خاندان کے افراد بھی شامل ہیں محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے حکام نے بتایا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف نے وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت بھر پور کاروائیوں کا آغاز کررکھا ہے اور قطری باشندوں کے خلاف کاروائی بھی اس کی اہم کڑی ہے،ادھر ایک اور قطری شیخ کی جانب سے بلوچستان میں شکار کے لئے ایک لاکھ 31ہزارڈالرکا چالان جمع کرادیا گیا ہے۔ جن میں سے ایک لاکھ ڈالر تلور جبکہ 31 ہزار ڈالر عقاب کے شکار کے لئے ہیں وائلڈ لائف حکام کے مطابق حکومت بلوچستان نے100تلوروں کے شکارکے لئے ایک لاکھ ڈالر جبکہ ایک فالکن کیلئے ایک ہزارڈالرفیس رکھی گئی ہے۔
شندے گرفتار

مزید :

علاقائی -