پولیس افسرسید جنید ارشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 روز کی توسیع

پولیس افسرسید جنید ارشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 روز کی توسیع

  



لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں ملوث پولیس افسرسید جنید ارشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 روز کی توسیع کردی، نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم جنید ارشد،کی بے نامی دار جائید ادیں ہیں، جنید ارشد پٹرول پمپ اور متعدد پلاٹس کے مالک بھی ہیں، ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سابقہ بیوی نے ایف آئی اے اور نیب میں درخواستیں دیں،پٹرول پمپ والد کے نام ہے،والد کے نام 1988 ء میں 2 پلاٹ سی ڈی اے سے قرعہ اندازی میں نکلے تھے، والد کے اثاثہ جات بھی جنید ارشد کے کھاتے میں ڈال دیئے گئے ہیں۔تمام اثاثہ جات ڈیکلئیئرڈ ہیں۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد سماعت آئند ہ پیشی تک ملتوی کردی۔

مزید : علاقائی