ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد

  ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن عمران احمد ملک، ڈی ایس پی اینٹی رائٹ فورس رانا محمد اسلم اور لائن آفیسر اختر حسین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ مجاہد سکواڈ، لیڈیزپولیس، سی آئی اے، ایلیٹ فورس، انویسٹی گیشن ونگ کے اہلکارشامل تھے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن نے جنرل پریڈ کا معائنہ کیااور سلامی کے چبوترے پر سلامی لی۔ جنرل پریڈ میں حصہ لینے والے اہلکاروں کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا۔ اس موقع پر ایس پی ماڈل ٹاؤن عمران احمد ملک نے کہا کہ جنرل پریڈ کا مقصد اہلکاروں کو الرٹ رکھنا اور ان میں ڈسپلن، اتحاد اور بھائی چارے کی فضاء قائم رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران و اہلکار اپنے فرائض پوری لگن اور نیک نیتی سے سرانجام دیں۔

مزید :

علاقائی -