جوہر ٹاؤن،گاڑی نہر میں جا گری ٹریفک پولیس نے کرین کی مدد سے نکالا

جوہر ٹاؤن،گاڑی نہر میں جا گری ٹریفک پولیس نے کرین کی مدد سے نکالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر) جوہر ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکٹر ہسپتال کے قریب گاڑی نہر میں جا گری، گاڑی ٹرن لیتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر نہر میں گری کار کو حادثے کی وجہ سے کافی نقصان پہنچا۔شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی میں سوار افراد کو با حفاظت نکال لیا جبکہ ٹریفک پولیس کرین کی مدد سے گاڑی کو نکال لیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -