صوبائی دارالحکومت: چورڈاکو دندناتے رہے، شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت: چورڈاکو دندناتے رہے، شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات اور ...

  



لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں بدستور اضافہ،، تفصیلات کے مطابق ڈیفنس بی کے علاقے میں چور تالے توڑ کر سید انور کے گھر سے ایک کروڑ 85ہزار مالیت کے طلائی زیورات، قیمتی گھڑیاں اور دیگر سامان لے اڑے،کوٹ لکھپت کے علاقے میں چور تالے توڑ کر حاجی اقبال کے گھر سے 11لاکھ 38ہزار مالیت کے طلائی زیورات،نقدی اور دیگر سامان چوری۔شفیق آباد کے علاقے میں چور تالے توڑ کر سہیل احمد کے گھر سے 11لاکھ 95ہزار مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر سامان لے اڑے،مناواں کے علاقے میں ڈاکو طیب اسماعیل کی دکان سے اسلحہ کے ذور پر ایک لاکھ 32ہزار روپے اور موٹرسائیکل چھین کر فرار،ستوکتلہ کے علاقے میں ڈاکو اسلحہ کے ذور پر احمد بھٹی کے گھر سے 13لاکھ مالیت کی ملکی وغیر ملکی کرنسی، طلائی زیورات اور موبائل فون چھین کر فرار،ڈیفنس سی کے علاقے میں ڈاکو منیب عمران اوراس کے دوست محمد نعیم سے 81ہزارپانچ سور روپے چھین کر فرار ہو گئے،باغبانپورہ کے علاقے میں ڈاکو عامر سلطان کے ڈرائیور سے ڈاکو 20ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے،غازی ا?باد کے علاقے میں ڈاکو خرم شہزاد کی بہن سے 1لاکھ 29ہزار مالیت کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے،چوہنگ کے علاقے میں ڈاکو ولید الحق سے 9لاکھ اور 50ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔

مزید : علاقائی


loading...