اثاثوں کی چھان بین کیس کی سماعت،سینیٹر روبینہ خالدالیکشن کمیشن میں پیش

  اثاثوں کی چھان بین کیس کی سماعت،سینیٹر روبینہ خالدالیکشن کمیشن میں پیش

  



اسلام آباد (این این آئی)قائم مقام چیف الیکشن کمشنر الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں دو رکنی کمشن نے الیکشن کمشن میں ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی چھان بین کے معاملے پر سماعت کی۔ پیپلزپارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد کمشن کے سامنے پیش ہوئیں۔مسلم لیگ (ن) کے 3 ایم این اے پرویز ملک،شائستہ پرویز اور علی پرویز ملک الیکشن کمیشن میں حاضر نہ ہو ئے۔ کمشن نے سینیٹر روبینہ خالد کو پولیٹیکل فنانس ونگ میں تمام تفصیلات دینے کی ہدایت کی۔ پولیٹیکل فنانس ونگ نے کمیشن کو جواب دیا کہ مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی کا کیس ہائیکورٹ میں بھی زیر سماعت ہے۔الیکشن کمیشن نے تینوں ن لیگی ایم این ایز کو دوبارہ نوٹسز جاری کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 12 جنوری تک کیلئے مقرر کر دی۔

اثاثے،چھان بین

مزید : علاقائی