بیرسٹرامجد ملک سے شفقت محمود چوہان کی وفد کے ہمراہ ملاقات

      بیرسٹرامجد ملک سے شفقت محمود چوہان کی وفد کے ہمراہ ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)ایسویسی ایشن آف پاکستانی لائیرزبرطانیہ کے چیئر مین بیرسٹر امجد ملک سے لاہور ہائیکورٹ بار کے سابق صدر شفقت محمود چوہان نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی،۔اس موقع پرپاکستانی اوربرطانیہ میں مقیم پاکستانی وکلاء نے کشمیرمیں بھارتی بربریت کی بھرپور مذمت کی، بیرسٹر مجد ملک اورشفقت محمود چوہان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے سفیر ہیں،جہاں جہاں پاکستانی موجودہیں مسئلہ کشمیر کو ہرفورم پراجاگرکریں، انہوں نے کہا کہ ہرفرد قانون کی حکمرانی کاعلمبرداربن جائے تاکہ ہمارامعاشرہ بنیادی حقوق کی فراہمی کاآئینہ دار بن سکے، تقریب میں موجود سماجی شخصیت فیض الحسن فیضی کو سرٹیفیکٹ اوریادگاری شیلڈ بھی دی گئی۔

مزید :

علاقائی -