قرآن پاک پڑھانے کی آڑ میں گھروں میں چوریوں کیخلاف وزیر اعلیٰ شکایت سیل کو درخواست
لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارلحکومت میں بچوں کو قرآن پاک پڑھانے کے بہانے گھر کی قیمتی چیزوں سے محروم کرنے والا گروہ سرگرم، اس حوالے سے متاثرہ شخص نے وزیر اعلی کے شکایت سیل میں درخواست جمع کروا دی ہے جس میں نوسر بازوں کے خلاف پولیس فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ زرائع کے مطابق نوسرباز گروہ سندر،مانگا منڈی،ستوکتلہ،ہنجروال وغیرہ میں متحرک ہے جس کا سرغنہ رانا آصف نامی شخص ہے جس کے خلاف متعدد تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
اس حوالے سے پولیس نے مختلف علاقوں گروہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔