سی سی پی اوکا سٹی ڈویژن میں مقدمات کے چالان کی شرح کم ہونے پراظہار برہمی
لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے سٹی ڈویژن میں مقدمات کے چالان کی شرح کم ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ایک ماہ کی مہلت دی ہے۔ کم شرح چالان والے سرکلز کے ڈی ایس پیز سے وضاحت طلب کر لی۔ سٹی ڈویژن کے سرکل افسروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زیرالتوا مقدمات کی تعداد زیادہ ہونا افسوسناک ہے۔ اجلاس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ذیشان اصغر، ایس ایس پی آپریشنز محمد نوید، ایس پی سٹی آپریشنز رضا صفدر کاظمی، ایس پی انویسٹی گیشن منصور قمر نے بھی شرکت کی۔