کینٹ ڈویژن کاانسدادِ جرائم جائزہ اجلاس ایچ اوزکو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے 15 روز کی مہلت

  کینٹ ڈویژن کاانسدادِ جرائم جائزہ اجلاس ایچ اوزکو کارکردگی بہتر بنانے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعیدکی زیرصدارت کینٹ ڈویژن کاانسدادِ جرائم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ ایس پی کینٹ فرقان بلال، سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کینٹ ڈویژن کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیااور ڈویژن کے مختلف تھانوں میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ اوزکو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے 15 روز کی مہلت دے دی۔ رائے بابر سعید نے تھانہ مصطفی آباد، شمالی چھاؤنی اورمناواں سمیت مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہارکیا۔

مزید :

علاقائی -