ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین نے سیشن کورٹ میں بخشی خانے کا دورہ

    ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین نے سیشن کورٹ میں بخشی خانے کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین نے سیشن کورٹ میں بخشی خانے کا دورہ کیااور زیر حراست ملزمان کی عدالت میں پیشی کے مختلف عوامل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی ایس پی جوڈیشل سرفراز خان بھی اس موقع پرموجود تھے۔

سید کرار حسین نے بخشی خانے کے ریکارڈ اور ملزمان کی تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ایس پی ہیڈ کوارٹرزسنے پولیس اہلکاروں کو سکیورٹی چیکنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔سید کرار حسین نے زیر حراست ملزمان سے پولیس کے رویے اور پیشی کے دوران درپیش مسائل کے متعلق دریافت کیا اور اس حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید کرار حسین کااس موقع پر کہنا تھا کہ زیر حراست ملزمان کو کھانا دینے اور دیگر امور کے حوالے سے سکیورٹی چیکنگ کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ مشکوک افراد،اشیاء اور حرکات و سکنات پر کڑی نظر رکھی جائے تاکہ ناخوشگوار واقعات سے بچا جا سکے۔

مزید :

علاقائی -