کابل ایئر پورٹ پر روکا گیاپی آئی اے کا جہاز اسلام آباد پہنچ گیا

  کابل ایئر پورٹ پر روکا گیاپی آئی اے کا جہاز اسلام آباد پہنچ گیا

  



اسلام آباد (این این آئی)کابل ایئر پورٹ پر روکے گئے پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے طیارے کو اڑان کی اجازت ملنے کے بعد جہاز اسلام آباد پہنچ گیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی کے 250 کے کپتان کو کابل ایئر پورٹ پر افغان حکام کی جانب سے بڑے رن وے کے بجائے چھوٹا رن وے استعمال کرنے کا کہا گیا جسے پائلٹ نے استعمال سے انکار کر دیا۔پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق چھوٹا رن وے استعمال کرنے سے متعدد مسافروں کو آف لوڈ کرنا پڑتا ہے جس پر ایئر لائن پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔اس معاملے پر پی آئی اے ترجمان نے افغان حکام سے رابطہ کیا جس کے بعد افغان حکام نے مذکورہ جہاز کو بڑا رن وے استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان نے کہا تھا کہ پرواز پی کے 250کچھ دیر میں کابل سے اسلام آباد روانہ ہوجائیگی۔واضح رہے کہ افغانستان کے حکام نے بغیر کوئی وجہ بتائے پی آئی اے کے مسافر طیارے کو کابل ایئرپورٹ پر بڑا رن وے استعمال کرنے سے روک دیا۔افغان میڈیا کے مطابق پی آئی اے کے جہاز میں 162مسافروں سوار تھے جو جہاز کو روکے جانے کے بعد اس کے اندر ہی محصور ہوگئے تھے۔اس موقع پر ذرائع کا بتانا تھا کہ ایئر پورٹ پر موجود دیگر غیر ملکی طیارے معمول کے مطابق اپنا فلائٹ آپریشن جاری رکھے ہوئے تھے۔

ترجمان پی آئی اے

مزید : علاقائی