کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی عرفان صدیقی کیس کا تحریری فیصلہ جاری
اسلام آباد(آن لائن) اسلام ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے نوازشریف کے سابق مشیر کالم نگار عرفان صدیقی کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ تحریری فیصلے میں درخواست گزار کی استدعا کو ریکارڈ کا حصہ بنا تے ہوئے کہا گیا ہے کہ مدعی متعلقہ تمام فریقین کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتا ہے فیصلے میں مزید کہا گیا کہ سرکار کی طرف سے تحریری طور پر آگاہ کیا گیا ہے کہ عرفان صدیقی کا مذکورہ جرم سے کوئی تعلق نہیں، عرفان صدیقی پیٹیشن کے فوری مقاصد حاصل ہو گئے ہیں اس لیے مزید کارروائی کی ضرورت نہیں۔واضح رہے کہ معروف کالم نگار عرفان صدیقی کو 26 جولائی کی رات جی ٹین تھری میں واقع ان کی رہائش گاہ سے قانون کرایہ داری ایکٹ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔انہیں ایک دن اڈیالہ جیل میں گزارنا پڑا،اتوار کے روز ان کی ضمانت ہو گئی تھی۔
تحریری فیصلہ