کرپشن کیخلاف جنگ استحصالی سیاسی نظام کیخلاف جدوجہد کا نام، شہزاد اکبر
اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ پاکستان کرپشن کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، کرپشن کے خلاف یہ جنگ دراصل استحصالی سیاسی نظام کے خلاف جنگ ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب نے ٹویٹ کے ذریعے کہا ہے کہ پاکستان کی کرپشن کے خلاف جنگ دراصل اس سیاسی نظام کے خلاف ہے جو عوام کو نچوڑ لیتا ہے۔شہزاد اکبر نے انٹرنیشنل اینٹی کرپشن ڈے پر اپنے ٹویٹ میں لکھا کرپشن کے خلاف پاکستان کی جنگ حقیقت میں ایک جدوجہد ہے۔ یہ ایکسٹریکٹو پالیٹکل سسٹم مافیاز کو عوام سے سیاست چھیننے، ان کے وسائل اور ان کا مستقبل چوری کرنے کی طاقت فراہم کرتا ہے۔
شہزاد اکبر