کرپشن کیخلاف جنگ میں کامیابی ترقی کی ضمانت ہے،آئی جی سندھ

کرپشن کیخلاف جنگ میں کامیابی ترقی کی ضمانت ہے،آئی جی سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(آئی این پی)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مختلف شعبہ زندگی سمیت ملک کی معاشی اور اقتصادی ترقی کا دارومدار بدعنوانی کا جڑ سے خاتمہ اور اسکے خلاف جنگ میں من حیث القوم اپنے کردار کوناصرف انفرادی بلکہ اجتماعی طور پر بھی انتہائی جراُت اور بہادری سے یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت آئی جی سندھ میری تمام ترکوششوں میں محکمہ پولیس سندھ کے جملہ امور واقدامات کو ہرسطح پرصاف شفاف اور غیرجانبدارنہ بنانا اور میرٹ کی حوصلہ افزائی کرنا سرفہرست ہے۔
آئی جی سندھ

مزید :

علاقائی -