نواز شریف کو فالج کا شدید خطرہ، ڈاکٹر عدنان
لندن(آئی این پی)نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت کو ٹھیک نہیں کہا جاسکتا، انہیں فالج ہونے کا شدید خطرہ ہے۔صاحبزادے حسین نواز نے کہاہے کہ والد کے پلیٹ لیٹس نیب کی حراست کے دوران تیزی سے گرے،کسی پر کوئی الزام نہیں لگا رہا، رپورٹ آنے پر ہر بات واضح ہوجائے گی،پلیٹ لیٹس متوازن ہونے کے بعد ہی نوازشریف کو لاحق مرض کا علاج شروع ہو سکے گا،نوازشریف کو جیل میں قید تنہا ئی میں رکھا گیا اور انہیں اذیتیں دی جاتی رہیں، میاں نوازشریف کو کوٹ لکھپت سے نیب آفس کیوں لایا گیا، نیب کی حراست سے قبل ان کے پلیٹ لیٹس75ہزار تھے ایک دم 2ہزار کیسے ہوگئے یہ سوالیہ نشان ہے،حقیقت سب کے سامنے آجائے گی،ڈاکٹر میاں صاحب کو کچھ دئیے جانے کی تحقیق کر رہے ہیں ۔ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس ہفتے میں دو بار چیک کئے جاتے ہیں،ان کا علاج کب تک چلے گا وقت کا تعین نہیں کیا جا سکتا، نوازشریف کی صحت اب بھی تشویشناک ہے۔پیر کو نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز اور ڈاکٹر عدنان لندن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکررہے تھے۔
نوازشریف