پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک میں ایک ارب 30کروڑ ڈالر قرض کا معاہد ہ طے

      پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک میں ایک ارب 30کروڑ ڈالر قرض کا معاہد ہ ...

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان ایک ارب 30کروڑ ڈالر قرض کے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ ا یشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے قرض فراہمی کے معاہدے کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی، قرض کے معاہدے پر سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن پرویز عباس اور ایشین ڈو یلپمنٹ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ژیاونگ یانگ نے دستخط کیے، اس موقع پر وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر بھی موجود تھے۔ ایشائی ترقیاتی بینک کے قرض کی مالیت 1.3ارب ڈالر ہے، اس قرض کا مقصد زر مبادلہ کی شرح کو بہتر بنانا ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کا کہنا تھا ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی طرف سے قرضوں کی فراہمی کامیاب معاشی پالیسیوں کی نشاندہی ہے، اس قرض کے تحت حکومت کو گردشی قرض کے مسئلے کو حل کرنے میں مدد ملے گی، معا ہدے کے تحت ملک میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے مالی گنجائش بھی فراہم ہوگی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ژیاونگ یانگ نے کہا  قر ض کی منظوری اے ڈی بی کے بورڈ نے متفقہ طورپر دی ہے۔

قرض معاہدہ طے

مزید : صفحہ اول


loading...