ایم آر آئی رپورٹ، زرداری کے دماغ کا سائز کم ہونے کا انکشاف

ایم آر آئی رپورٹ، زرداری کے دماغ کا سائز کم ہونے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت بھی بگڑنے لگی، دل کی تکلیف میں مزید اضافہ ہوگیا، کمزوری بھی بڑھنے لگی۔ ترجمان پمز کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کے ایم آر آئی ٹیسٹ کی ابتدائی رپورٹ میں انکے دماغ کا سائز چھوٹا نظر آیا ہے۔ڈاکٹر وسیم خواجہ کا مزید کہنا ہے کہ دماغ کے چھوٹے ہونے کی وجہ عمر ہے یا کوئی بیماری اس بات کا اندازہ ایم آرآئی کی مکمل رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔دوسری طرف میڈیکل بورڈ کی رپورٹس اور سابق صدر کے ذاتی معالج سے مشاورت کے بعد آصف زرداری کے دل کے مرض کے حوالے سے علاج پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق آصف زر داری کے ذاتی معالج کیلئے ڈاکٹر ندیم قمر کا نام سامنے آ گیا،پمز کے میڈیکل بوڈر کو سابق صدر کے علاج میں مشاورت کیلئے ڈاکٹر ندیم کامراسلہ موصول ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ذاتی معالج کو عدالتی احکامات کی روشنی میں علاج کی اجازت دی گئی۔
آصف زرداری 

مزید :

صفحہ اول -