مسلماناں عالم کو رب ذوالجلال ایک لڑی میں پرودے: شیخ محمد نوری

  مسلماناں عالم کو رب ذوالجلال ایک لڑی میں پرودے: شیخ محمد نوری

  



لاہور(سٹا ف رپورٹر) روضہ رسول ؐکے کلیدبردار شیخ محمد نوری نے عالم اسلام کے اتحاد اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانان عالم کو رب ذوالجلال ایک لڑی میں پرو دے، یہ وقت کی آواز ہی نہیں بلکہ امت محمدی کی یگانگت کا بنیادی تقاضا بھی ہے، رسول خداکے صدقے فرزندان توحید کے اختلافات ختم ہو جائیں اور ہم اللہ تعالی کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں۔یہ دعائیہ کلمات انہوں نے سوموار کی شب سینیٹروقار احمد خان کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے کے اختتام پر کہے۔طویل عرصے تک سیاسی سرگرمیوں کا مرکز رہنے والے گلزار ہاؤس گلبرگ تھری میں منعقدہ اس تقریب میں عدلیہ،انتظامیہ،پولیس، صنعت و تجارت، سیاست، صحافت، وکالت اور مذہبی رہنماؤں سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی ملک کی ممتاز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔روضہ پاک ؐ کے متولی شرکائے تقریب کی توجہ کا مرکز بنے رہے اور شرکاء نے دو گھنٹے سے زائد ان کے ہاتھوں اور گالوں کے بوسے لئے جبکہ کئی افراد کے ساتھ شیخ محمد نوری نے گرم جوشی سے مصافحہ اور معانقہ بھی کیا۔عشائیے کے ممتاز شرکاء میں وفاقی شریعت کورٹ کے چیف جسٹس نور محمد، جنرل (ر) جمیل حیدر، جسٹس (ر) میاں نجم الزمان، سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ یاور حیات،جسٹس (ر) شیخ ریاض، صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان، صوبائی وزیر تجارت میاں اسلم اقبال، سابق سینئر صوبائی وزیر علیم خان، نواب سرفراز سیال، سینیٹر عمار احمد خان، سابق آئی جی پولیس پنجاب احمد نسیم، والڈ سٹی اتھارٹی کے سربراہ کامران لاشاری، قمر خان بوبی،روزنامہ پاکستان کے ایڈیٹر عمر مجیب شامی، ایگزیکٹو ایڈیٹر عثمان مجیب شامی، جوائنٹ ایڈیٹر نعیم مصطفےٰ، بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد، گوہر اعجاز،چوہدری اقبال گجر ایم پی اے، چوہدری محمد منیر، میاں خالد محمود، گلوکار وارث بیگ،عارف حمید بھٹی، ارشد انصاری، احمد وقاص، زاہد رفیق، ملک ذوالفقار، بابر مزاری، خرم نذیر، خالد سیال، محمد الطاف، جمال اشرف ایڈووکیٹ، محمد معین، خالد خان، عتیق خان، جاوید خان، جاوید اقبال، محمد طارق انجم، شوکت علی، علی لنگڑیال، فیاض حسین بھٹی، عدنان سلیم، فیصل ایوب، ملک ارجمند، عابد حسین، محمد رضوان وڑائچ، کرنل اقدس، ناصر شاہ، شیراز اعجاز، سابق صوبائی وزیر احمد وقاص، محمد عاصم، محمد دین بسرا، نجیب خان سمیت دیگر شامل تھے۔کلیدبردار عزت مآب شیخ محمد نوری نے سینیٹر گلزار احمد خان مرحوم کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور گلزار فیملی کے تمام افراد کی درازی عمر اور نیک خواہشات کی قبولیت کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔میزبان سمیت دیگر افراد نے معزز مہمان کو بڑی گرم جوشی کے ساتھ رخصت کیا اور ان کی درازی عمر کیلئے دعا بھی کی۔

شیخ محمد نوری

مزید : صفحہ اول