سٹاک ایکسچینج میں مندی، سرمایہ کاروں کو 45ارب کا نقصان، ڈالر 6ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ کا آغاز تنزلی سے ہوا، تفصیلات کے مطابق مندی کے باعث حصص مارکیٹ 40700، 40600، 40500 کی نفسیاتی حدیں گرگئی،کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ 289.85 پوائنٹس کی کمی کے بعد 40442.80 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، کاروبار میں 0.72 فیصد گراوٹ دیکھی گئی جبکہ حصص کی مالیت میں 45 ارب روپے سے زائد کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔ دوسری طرف روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر چھ ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی،انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی لین دین 10 پیسے کم ہوکر 154روپے 96 پیسے پر بند ہوئی۔اس کے ساتھ ساتھ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہو کر 154 روپے 90 پیسے کا ہوگیا۔6 ماہ میں ڈالر کی قیمت میں تقریباً 8 روپے 60 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
سٹاک ایکسچینج