پاک ایران فورسز کی مشترکہ پٹرولنگ کی خبر غلط،ترجمان فوج 

      پاک ایران فورسز کی مشترکہ پٹرولنگ کی خبر غلط،ترجمان فوج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ڈان اخبار میں پاک ایران بارڈر پر مشترکہ پیٹرولنگ کے حوالے سے چھپنے والی خبر بے بنیاد اور غلط، ایسی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق میجر جنرل آصف غفور نے سختی سے تردید کرتے ہوئے کہاکہ پاک ایران سرحد پر دونوں ممالک کی فورسز کی جانب سے کسی قسم کی مشترکہ پٹرولنگ نہیں ہو رہی۔ انہوں نے واضح کیا کہ مشترکہ آپریشنز کی ضرورت ہوئی تو دونوں فورسز اپنے اپنے علاقوں میں پیٹرولنگ اور آپریشنز خود کریں گی۔
ترجمان پاک فوج 


 

مزید :

صفحہ اول -