طالبان نے امریکہ کیساتھ دوبارہ مذاکرات کی تصدیق کر دی
دوحہ (این این آئی)افغان طالبان نے امن معاہدے کیلئے امریکہ کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کی تصدیق کردی۔قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات 7 ستمبر کو شروع ہوئے تھے جو آج بھی جاری ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق مذاکرات کے پہلے روز فریقین کے درمیان 4 گھنٹے کی طویل نشست ہوئی جس میں تشدد میں کمی لانے، انٹرا افغان مذاکرات اور جنگ بندی پر گفتگو ہوئی۔
طالبان کی تصدیق