ُُٰپیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک بن رہا ہے تو وہ جانیں، ہمارا ایڈ نچر کا کوئی پروگرام نہیں: گورنر سندھ
سکھر(این این آئی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت کاکسی قسم کے ایڈونچر کرنے کا کوئی پروگرام نہیں، حکومتی اراکین وزیراعظم پربھرپوراعتماد کرتے ہیں۔سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ نوازشریف کامعاملہ سب کے سامنے ہے وہ ہشاش بشاش طیارے میں گئے اور اگلے دن شاپنگ کرتے ہوئے نظر آئے کارکنوں کو بھی سوچناچاہیے جس کے پیچھے چل رہے ہیں وہ شاپنگ کررہے ہیں یہ ساراکچھ اپنے قوم کے ساتھ جھوٹ بولناہے،لو گ اب سمجھ گئے ہیں کون جھوٹ بول رہااورکون سچ۔گورنر سندھ نے کہا کہ سب لائن لگا کر بل پر دستخط کریں گے مگر کسی صورت بھی کوئی شرط نہیں مانی جائے گی جب ملک پربات آتی ہے توتمام جماعتیں ایک پیج پرہوتی ہیں، احتساب سے استثنی کسی کو حاصل نہیں جب کہ نوازشریف بیماری کابہانہ بناکرگئے ہیں اور ابھی درخواستوں پردرخواستیں آرہی ہیں کہ مجھے بھی باہرجانے دو۔عمران اسماعیل نے کہا کہ حکومت کا کسی قسم کے ایڈونچرکرنے کاکوئی پروگرام نہیں حکومتی اراکین وزیراعظم پربھرپوراعتمادکرتے ہیں اگرپیپلز پارٹی میں فارورڈبلاک بن رہا ہے تو وہ جانیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ آئی جی اور چیف سیکریٹری صوبائی حکومت نے مرضی سے لگوائے انہیں وزیراعظم نے بلایا تھا شاید اسی وجہ سے وہ ناراض ہیں میں سمجھتا ہوں پاورسینٹرکسی ایک شخص تک محدود نہیں ہونی چاہیے، وزیراعظم کسی ایک صوبے کا نہیں ہوتا۔
گورنر س